لاکھوں کا قرضہ، نجی ہسپتال کے واش روم میں نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی(آئی این پی) نجی ہسپتال میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مریض کو داخل کرتے وقت انتظامیہ کو بتایا تھا، یہ خودکشی کرسکتا ہے۔تفصیلات کے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرہسپتال کے واش روم میں خودکشی کی۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کو ایک روز پہلے ہی نفسیاتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور مریض کو داخل کرتے وقت انتظامیہ کوبتایاتھایہ خودکشی کرسکتا ہے۔

اہلخانہ نے کہا ہسپتال انتظامیہ سے کہا تھا ایک فرد کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے انکار کر دیا، نوجوان لاکھوں کا مقروض تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی تین نابالغ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔پولیس نے اس پورے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ واقعہ جہلم کے آبائی گاؤں ہیران پور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین کمسن بچیوں کو قتل کر دیا تھا، لڑکیوں کی عمریں دو، تین اور پانچ سال تھیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close