کراچی، کچرہ کنڈی سے 20 دستی بم ملنے کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا؟

کراچی(آئی این پی) پولیس نے دھوبی گھاٹ کچرہ کنڈی سے 20 دستی بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، دستی بم دہشت گردی میں استعمال کرنے کی نیت سے رکھے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دھوبی گھاٹ کچرہ کنڈی سے 20 دستی بم ملنے کے معاملے پر گارڈن پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا، مقدمہ گارڈن تھانے میں ایکسپلوزواوردہشت گردی ایکٹ پردرج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دہشت گردی میں استعمال کرنے کی نیت سے رکھے گئے تھے،

کے ایم سی انسپکٹر نے فون پر اطلاع دی کچرے میں گرنیڈ پڑے ہیں۔،ایف آئی آر میں کہا گیا کچرے کے میں ڈبے سے20دستی بم ملے تاہم ایک ہینڈ گرنیڈ بغیر نمبر کا تھا، مقدمے میں نامعلوم دہشت گرد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ سرکاری مدعیت سب انسپکٹر ملک رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔گذشتہ روز پولیس نے گارڈن دھوبی گاٹ کے قریب کچراکنڈی سے دستی بم برا?مد کئے تھے، کوڑاچننے والے شخص نے کچرے کے ڈھیرمیں دستی بم دیکھے اور کیایم سی کے ایک ملازم کو اطلاع دی۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھوبی گھاٹ سیملنے والے 20دستی بم ناکارہ بنادیا تھا، دستی بموں میں دھماکا خیز مواد،بال بیرنگ موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں