جھوٹا نکاح نامہ بنوا کر بلیک میل کرنے کا معاملہ، پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی فائنل ایئر کی طالبہ نے خود کشی کرلی

دادو (آئی این پی) پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی فائنل ایئر کی طالبہ نے خود کشی کرلی، 2 دن پہلے ڈاکٹرعصمت کے والد نے 4افراد پر بیٹی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں دادو میں پیپلز میڈیکل کالج شہیدبے نظیر آباد کی طالبہ کی اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عصمت کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہیلتھ سینٹرمنتقل کردی گئی ہے۔ڈاکٹر عصمت پیپلز میڈیکل کالج شہیدبینظیر آباد میں فائنل ایئرکی طالبہ تھی اور چھٹیوں پراپنے آبائی شہردادوکے علاقے سے سیتاآئی ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا 2 دن پہلے ڈاکٹرعصمت کے والدنے4افرادپربیٹی کوہراساں کرنیکامقدمہ درج کروایا تھا، جس میں والد کا کہنا تھا کہ شمن نامی شخص میری بیٹی کاجھوٹانکاح نامہ بنواکربلیک میل کررہا تھا اور میری بیٹی سے اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے منگوا رہاتھا۔،والد نے بیان میں کہا ڈاکٹرعصمت کو کورٹ میں پیش کیاجہاں نکاح نامہ جھوٹاقرار دیا گیا، شمن نامی شخص میری بیٹی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اس پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی ڈاکٹرعصمت نے خودکشی کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close