ٹیکسلا، دورانِ کرشنگ دھماکا، پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، مزدور کی جان چلی گئی

ٹیکسلا (آئی این پی)ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران دھماکے سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، جس میں 1 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ٹیکسلا کے علاقہ کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران پہاڑ سرکنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا میں پہاڑی تودہ گرنے کے باعث مشینری ملبے تلے دب گئی تھی، حادثے میں ایک مزدور جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔واقعے کے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close