سوشل میڈیا، ویڈیو بناتے ہوئے 3 نوجوان حادثے میں جاں بحق

شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ کے قریب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے تین نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی 3 نوجوان موٹرسائیکل پر ویڈیو بنا رہے تھے اس دوران ان کی کار سے ٹکر ہوگئی۔موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار انس، رضوان اور مبین جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close