ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں، بیٹا جاں بحق، 2 بچے زخمی

شیخوپورہ(آئی این پی)ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق افسوسناک حادثہ فاروق آباد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، شیخوپورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close