راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر واقع گاؤں لڈیان میں ایک خاندان سیلابی ریلے کے باعث اپنے گھر کی چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔ خراب موسم کے باوجود پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک جرات مندانہ ریسکیو مشن انجام دیا اور خاندان کو بحفاظت نکال لیا۔
اس کے علاوہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں کو متاثر کیا، جہاں گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں