اوکاڑہ، کشتی الٹنے سے بچہ جاں بحق،7 لاپتہ، 33افراد کو بچا لیا گیا

اوکاڑہ(آئی این پی)دریائے ستلج میں سوجیکے کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 33افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں 7لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو کے مطابق کشتی اندھیرے اور زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے الٹ گئی، ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پاک جوان کے جوان، پولیس اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں،

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے اوکاڑہ کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،محسن نقوی نے انتظامیہ کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ڈوبنے والے افراد کو بچانا ہے۔