اوکاڑہ، گھر کے سامنے پٹاخے چلانے سے منع کرنا معذور بیوہ خاتون کا جرم بن گیا

اوکاڑہ(آئی این پی)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 2 فور ایل میں گھر کے سامنے پٹاخے چلانے سے منع کرنا بیوہ خاتون کا جرم بن گیا تھانہ صدر کی حدود 2 فور ایل میں با اثر ملزمان نے معذور بیوہ خاتون پر ظلم کے پہاڑ گرا دئیے ملزمان زاہد،اشفاق،کامران اور عباس علی کا ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ خاتون کے گھر پر دھاوا، ڈنڈے،سوٹوں اور اینٹوں سے بیہمانہ تشدد،ملزمان کے تشدد سے بیوہ خاتون کی آنکھ ضائع ہو گئی اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

ملزمان نے گھر میں موجود دیگر خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاسیاسی اثرورسوخ کیوجہ سے تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگی مقامی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے اجتناب کرنے لگی متاثرہ بیوہ خاتون نے واقعہ پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔