گیلانی کا ایم این اے بیٹا حکومت سے ناراض کیوں؟

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کو حکومت سے تحفظات ہیں، جنہیں دور کیا جانا چاہیے۔نجی ٹی وی نیوز کو انٹرویو میں علی قاسم گیلانی نے کہا کہ مریم نواز بڑی محنت کررہی ہیں لیکن انہیں ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے، مریم نواز بیورو کریسی کی طرح نہیں بلکہ سیاستدان کی طرح ہمارے مسائل حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے لندن میں ذاتی خرچے پر اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ موجود ہوں، والد اور خاندان کے دیگر افراد اپنا خرچہ خود برداشت کر رہے ہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ مہربانو نے ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان مخالف لابیز کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف باتیں کیں، مہربانو سے سوال ہے کہ انہوں نے پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کیوں کیں؟انہوں نے کہا کہ 2018 میں میرے بھائی کوزبردستی ہرا کر مہربانو قریشی کے والد کو جتوایا گیا تھا، ہارے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جتوانے پر تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں