ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، شناخت سامنے آ گئی

ملتان (آئی این پی) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت عمران اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close