جنوبی پنجاب ٹھنڈا ٹھار، باران رحمت آج کہاں کہاں برسے گی؟

ملتان (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔۔۔۔۔ جس کے بعد جنوبی پنجاب ٹھنڈا ٹھار ہو گیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین مطابق مئی کے مہینے میں ملک میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 63 سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا، مئی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش حافظ آباد میں 5 مئی کو ہوئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close