منڈی بہاوالدین، گھر پر جادو کرنے کا شبہ، خاتون مار دی گئی

منڈی بہاؤالدین میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ ان کے گھر پر جادو کرتی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ پھالیہ میں فریقین میں صلح بھی کرائی گئی تھی جس کے بعد خاتون تھانے سے واپس گھر جارہی تھی کہ ملزمان نے خاتون پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ ست خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور ملزمان فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close