فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور کے شہریوں کو چار روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، انتظامیہ شہر میں بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے اضافی تعطیل پر غور کر رہی ہے۔
5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کی چھٹیاں ہوں گی۔ اگر جمعہ کو بھی اضافی تعطیل دے دی جاتی ہے تو شہریوں کو چار روزہ ویک اینڈ (5 سے 8 فروری) میسر آئے گا۔
یہ اقدام شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس سے شہری طویل تعطیلات میں تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






