لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک، مجموعی شرح 166 ریکارڈ
لاہور میں فضائی آلودگی بدستور زیادہ ہے اور شہر آلودگی کے لحاظ سے ملک کے چھٹے نمبر پر ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بدستور خراب رہی، برکی روڈ پر 433، جوہر ٹاؤن میں 186، گلبرگ ٹو اور بیدیاں روڈ پر 180 ریکارڈ کی گئی۔ ماڈل ٹاؤن میں 166، ڈی ایچ اے فیز فائیو 163، اقبال ٹاؤن اور سول سیکرٹریٹ میں 161 جبکہ عسکری ٹین میں 121 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






