ہڑتال کا اعلان

لاہور: پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج پہیہ جام ہڑتال کر دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ٹریفک آرڈیننس 2025 کو ختم یا واپس نہ لیا گیا تو پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال جاری رہے گی۔ ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیں اور بکنگ آفسز بھی بند کر دیے، جس سے شہری شدید سفری مشکلات کا شکار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کے مرکزی صدر نے واضح کیا کہ ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا، اور تمام ٹرانسپورٹرز اپنے جائز حقوق کے لیے متحد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close