لاہور: پنجاب حکومت نے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ صوبے بھر میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بلند آواز موسیقی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے کے لیے بھی فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید برآں، فارم ہاؤسز اور کھلی جگہوں پر منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی ون ڈش پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ میرج ہالز کے لیے مقرر کردہ اوقات کار کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






