موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے مالکان کی شامت آگئی

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ 32 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے صرف لاہور میں 21 ہزار سے زائد چالان شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ لائن لین کی پابندی کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

محمد وقاص نذیر نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو شہریوں کو لائن لین کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ شہری محفوظ سفر کے لیے لائن لین کی پابندی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close