دریائے راوی میں لائف بوٹ میں سانپ داخل

لاہور کے قریب دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے دوران ایک لائف بوٹ میں سانپ گھس آیا۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو بوٹ سے باہر نکال دیا، جس پر دریا کنارے موجود شہریوں نے ٹیم کو داد دی۔

شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے ساتھ مختلف جانور بھی پانی میں بہہ کر آ رہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ خطرناک سانپ قرار دیے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق اب تک متعدد سانپ پانی سے نکل چکے ہیں اور شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر انہیں مار بھی دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے اور اگلے 10 سے 15 گھنٹوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ ادھر لاہور میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close