پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔
راولپنڈی بورڈ:
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 53 ہزار 657 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 42.06 فیصد رہا۔ امتحان میں 72 ہزار 312 امیدوار ناکام جبکہ 2 ہزار 55 غیر حاضر رہے۔ 409 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے۔ امتحانات میں 62 ہزار 332 طلبا اور 63 ہزار 357 طالبات شریک ہوئیں۔
لاہور بورڈ:
لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق کل 3 لاکھ 8 ہزار امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 38 ہزار کامیاب اور 1 لاکھ 69 ہزار ناکام ہوئے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 45 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں 56.68 فیصد طالبات اور 30.48 فیصد طلبا کامیاب ہوئے، جبکہ آرٹس گروپ میں 46.75 فیصد طالبات اور 21.50 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
ملتان بورڈ:
چیئرمین ملتان تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کے مطابق ایک لاکھ 44 ہزار 582 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور کامیابی کا تناسب 52.11 فیصد رہا۔
بہاولپور بورڈ:
بہاولپور بورڈ کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار 437 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 47 ہزار 574 کامیاب قرار پائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں