لاہور میں کرایوں میں کمی پر عملدرآمد، 18 گاڑیاں بند اور جرمانے عائد

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی۔

انتظامیہ نے زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں۔ جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام اڈوں پر نئے کرایہ نامے آویزاں کردیے گئے ہیں۔ مزید کارروائی کے دوران 27 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close