لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدوار 19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ پہلی فہرست 21 اگست کو جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست تک مکمل کی جائے گی، اور 26 اگست تک منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے گا۔
29 اگست کو نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، جبکہ امیدوار 30 اگست تک کاغذات واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔ پولنگ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی اور ارکان اسمبلی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ نشست 9 مئی کیس میں سزا کے بعد اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں