لاہور میں واقع ایک شوروم کا ملازم بھاری مقدار میں سونا، نقدی اور اسلحہ چرا کر فرار ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری نواب قریشی نے مین فیروزپور روڈ پر شوروم قائم کر رکھا تھا۔ جب وہ صبح شوروم پہنچا تو سامان بکھرا ہوا پایا جبکہ الماری اور درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 110 تولے سونا، 10 لاکھ روپے نقد اور 2 پستول چوری کیے گئے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں شوروم کا ملازم افتخار چوری کرتے ہوئے نظر آیا، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں