میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان میں 91 ہزار 180 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 74 ہزار 180 کامیاب ہوئے۔ اس شہر میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا، جو کہ دیگر شہروں کے مقابلے میں نمایاں ہے۔

سرگودھا میں 93 ہزار 582 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 69 ہزار 72 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ کے تحت 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے ایک لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے۔ یہاں کامیابی کا مجموعی تناسب 65.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں 52.87 فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close