پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

اب تک 130 ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی رانا شہباز کر رہے ہیں۔ یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم اور اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار مدِمقابل ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 261 ہے، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 108 بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close