غیر معمولی طوفانی بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ تمام سرکاری ادارے مکمل جذبے اور انتھک محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ سائرن اور عوامی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو بروقت صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close