پنجاب میں گھروں کا انقلاب، اپنی چھت، اپنا گھر کیلئے اربوں کی نئی گرانٹ جاری

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کیلئے 42 ارب روپے سے زائد کی خطیر گرانٹ جاری کردی ہے۔

صوبائی سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کے مطابق، اس منصوبے سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر مجموعی طور پر اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت آ چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 6 ہزار 160 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مزید 45 ہزار 163 گھروں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close