زہریلا پیزا، گوجرانولہ میں کتنے بچے جان سے گئے؟

زہریلا پیزا، گوجرانولہ میں کتنے بچے جان سے گئے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close