سسرالیوں نے بہو کو قتل کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکرگڑھ کے علاقے پنڈی بوڑی میں سسرال والوں کےمبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو اینٹیں مارکرقتل کیاگیا ہے، خاتون کے سسرال والے اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سےکرانا چاہتے تھے اور رشتے سے انکارپربیٹی کو قتل کیاگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں