اسکولز کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب بھر میں ’یوم تکبیر‘ یعنی 28 مئی کو اسکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں یوم تکبیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسکول اسمبلی میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مباحثے کے مقابلے کروائےجائیں، اسکولوں میں قومی ترانہ اور دعا کے ساتھ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔فکیشن کے مطابق اسکولوں میں ملی نغموں کا مقابلہ بھی کرایا جائے اور پنجاب میں ضلعی سطح پر اسکولوں میں مقابلے کرائےجائیں۔
ضلعی سطح پر ہونے والے اسکول مقابلوں میں ٹاپ ونرز کو 50 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی، اسکولوں میں تقریب کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں