گاڑی نہر میں گر گئی، 3 جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور کے علاقے کینال روڑ پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڑ پر گاڑی نہر میں جا گری، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا۔ پولیس کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں