شدت کی گرمی، طالبہ جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بہاولنگر میں سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگئی۔
پی ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے سرکاری اسکول کی 13 سالہ بچی 8ویں جماعت کی طالبہ تھی، جو گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی۔ترجمان کے مطابق بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی، طالبہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی تھی، اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں