ہیٹ ویو، موسم گرما کی تعطیلات جلدی شروع کرنے کا اعلان

ہیٹ ویو، موسم گرما کی تعطیلات جلدی شروع کرنے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا اسپیل جاری ہے۔اس سے پہلے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close