ملزمان گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 20 ہزار 110 برطانوی پاؤنڈ، 457 سعودی ریال اور 167 امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں