پولیس یونیفارم کی توہین کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر گرفتار

پولیس یونیفارم کی توہین کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والا پولیس کانسٹیبل بھی زیرِ حراست ہے۔۔۔۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے لیے پیسوں سے بھری ٹرے تھامے اسٹیج کے پاس کھڑا ہے اور ٹک ٹاکر اس ٹرے سے پیسے اٹھا کر قوال اور رقصاؤں پر نچھاور کر رہے ہیں۔۔۔۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے قلعہ گجر سنگھ تھانے میں جمعرات کو مقدمہ درج کیا گیا۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق مقدمے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کاشف ضمیر کو شادی کی تقریب میں پولیس کی وردی پہنے ایک شخص کے ساتھ دیکھا گیا، جو پیسوں کی ٹرے تھامے ہوئے ہے، اس کی شناخت بعد میں ڈرائیور کانسٹیبل خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close