ایک لاکھ نوجوانوں کو 10 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دینے کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے منعقد ہونیوالے اوور سیز کنونشن میں 80 ممالک سے 1500سے زائد اوورسیز نمائندے پاکستان آئینگے ۔۔۔۔
ڈیجیٹل یوتھ ہب پر گزشتہ 14 دنوں کے دوران 10لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے،بیرون ملک جانیوالے ایک لاکھ نوجوانوں کو 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیاجائیگا۔۔۔۔ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان جلد کیاجائیگا،جون میں قابل نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جائینگے جبکہ لیپ ٹاپ فار آل سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائینگےجو 5 لاکھ روپےکے بلا سود قرضہ کےذریعے دیئے جائینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں