ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے 3 بھائیوں کو بازیاب کروا لیا۔
عدالتی حکم پر بیلف کے چھاپے کے دوران ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ موڑ کھنڈا میں پولیس کی غیر قانونی حراست سے زنجیروں میں جکڑے یاسین, بلال اور عمران کو آزاد کروایا گیا۔بیلف نے غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں