نئی نویلی دلہن کا قاتل حافظ آباد میں پکڑا گیا

حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل کی جانے والی نئی نویلی دلہن کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا جس کے بعد شوہر انصر کو گرفتار کر لیا اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی روبی کی شادی چند ہفتے قبل جوریاں کے انصر سے ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آ رہی تھی۔

شوہر نے اپنی بیوی روبی کو دوآبہ کے قریب واقع جنگل میں لے جا کر اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو جنگل میں ہی پھینک کر گھر آ گیا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو جنگل سے برآمد کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close