لودھراں میں 9 سالہ بچی ہمسائے کا نشانہ بن گئی

پنجاب کے ضلع لودھراں میں ہمسائے نے 9 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے دھنوٹ کے رہائشی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی 9 سالہ بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ بیٹی کے شور مچانے پر جب ہم پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جس کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کو ڈی این اے کے لیے لاہور لے کر جایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close