سوکن کو بیلن سے قتل کر کے لاش کہاں چھپائی؟ لاہور میں دلخراش واقعہ

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوکن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بیلن سے سوکن کو قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔پولیس کا بتانا ہےکہ 5 دن بعد تعفن پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی اور تحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے تفیتش جاری ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close