سرگودھا میں جائیداد کےتنازع پر3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل اور 3 کو زخمی کیا تھا، ملزم نے واردات اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کی تھی۔پولیس کے مطابق زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ نے لاہور ریفرکردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں