گینگ وار ختم، 2 خاندانوں میں صلح ہو گئی

لاہور شہر میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا اور دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی جس میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنما شریک ہوئے۔طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے۔ دوسری جانب قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close