باراتیوں کی گاڑی کا حادثہ، ساہیوال میں دلہا اور دلہن جاں بحق

ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close