وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کرتے ہوئے مینارٹی کارڈ کا اجرا کر دیا۔
چیف منسٹر مینارٹی کارڈ لانچ کرنے کی تقریب بدھ کو ایوان اقبال لاہور میں ہوئی جس میں ہندو ، سکھ اور کرسچن برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔وزیر اعلیٰ بھی شرکاء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ اور پنڈت لال نے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعلیٰ نے شرکاء میں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے اوراے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانزیکشن کا مشاہدہ بھی کیا۔
مینارٹی کارڈ کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو ہر سہ ماہی ساڑھے 10ہزار روپے ملا کریں گے۔مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جڑانوالہ جیسے المناک واقعات نہیں ہونے چاہئیں ، اقلیتوں کی حفاظت اور تحفظ کی ذمہ داری خود نبھا رہی ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی 50 ہزار مستحق خاندانوں کو کارڈ جاری کر رہے ہیں ، آنے والے دنوں میں اسے 75 ہزار گھرانوں تک بڑھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں