ظفروال میں سابقہ بیوی سے ٹوٹےرشتے کی بحالی میں ناکامی سے دل برداشتہ ملزم نے فائرنگ کر کے سابق بیوی ،ساس، سالی اور اس کے 10سالہ بچے کو قتل کر دیا۔
ظفروال کے نواحی موضع خوشحال گڑھ میں ملزم اکرم عرف گڈوکو مبینہ طور پرا س کی پسند کی شادی تڑوانے اور اس کے رشتہ داروں پر مقدمہ بازی کا رنج تھا۔جس سے دل برداشتہ ہو کر ملزم نے سابق سسرالیوں کے گھر جاکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اس کی سابقہ ساس حاجرہ بی بی ، اس کی سابقہ بیوی ، سالی اور اس کا بیٹا موقع پر دم توڑ گئےجبکہ اس کا سابق سسر اور ہم زلف زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق ملزم نے وقوعہ کے بعد خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی اور بلیڈ سے گلا کاٹ لیا۔انہوں نے بتایا کہ لاشیں، ملزم اور اس کے سابق سسر سمیت 3 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزم اکرم عرف گڈو راستے میں دم توڑ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں