صوبائی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہو گا

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخو پورہ میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی پی 139 میں پولنگ کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی، پنجاب اسمبلی کی یہ نشست رانا افضال کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی اور اب ضمنی انتخاب میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب نے بتایا ہے کہ حلقہ پی پی 139 میں 1 لاکھ 93 ہزار ووٹرز کے لیے 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخاب میں 124 پریزائیڈنگ اور 359 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولنگ ڈے پر کل شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، عوام بلا خوف حقِ رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close