سکول کھلنے کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے

لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے، اسکول کھلنے کا نیا وقت 28 اکتوبر تا 31 جنوری 2025ء تک رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہو گی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتش بازی پر سخت پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close