شادی میں گانا کیوں لگایا؟ مرید کے میں محلے دار نے فائرنگ سے باراتی مار دیا

لاہور کے قریب واقع علاقے مریدکے کی آبادی بصریٰ کالونی میں شادی کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 15 سال کا باراتی لڑکا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی والے گھر پر فائرنگ محلے دار نے اونچی آواز میں گانے چلانے پر کی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی۔مقتول لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close