وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے اب میں آپاؤں کی طرح نہیں منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے، بھائی بیٹے والی بات اب ختم ہو گئی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو مجھے میری اوقات بتاتے ہیں ان کو پہلے اپنی اوقات دیکھنی چاہیے۔یہ سن کر صحافی نے سوال کیا کہ وزیرِ اطلاعات پنجاب، یہ منسٹروں والی اکڑ کیا ہوتی ہے؟ عظمیٰ بخاری نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی اکڑ ہے جو اصل میں مجھے سکھائی گئی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے بعد کوئی بھائی وائی نہیں اور کوئی لاڈ نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو صحافی غلط کریں گے ایکشن تو پھر لیا جائے گا، کچھ یوٹیوبرز نے باقاعدہ مریم نوز کا نام بھی استعمال کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو کیا سکھا دیا ہے، تحریکِ فساد والے اس معاملے کو کیوں ہوا دے رہے ہیں؟ کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ہم ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں