بہاولپور میں 2 موٹر سائیکل ٹکرا کر ٹریکر کے نیچے آ گئے، بڑا جانی نقصان

بہاولپور میں قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تمام لاشوں اور زخمی خاتون کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close